جدہ: وزیر داخلہ کی قائم مقام گورنر مکہ سے ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ

سعودی گورنر نے جدہ میں پی سی بی کی جانب سے پہلے بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم بنانے کے فیصلے کو سراہا


ویب ڈیسک July 03, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدہ میں مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود اور شاہی خاندان کی معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک سعودیہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ عمرہ و حج  کے لیے بہترین انتظامات پر قائم مقام گورنر مکہ ریجن کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

قائم مقام گورنر مکہ ریجن نے پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے اور ہر ممکن تعاون کا اعادہ بھی کیا۔

قائم مقام گورنرنے جدہ میں پہلے بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم بنانے کے فیصلے کو سراہا، سعودی گورنر نے اپنے ریجن میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔