جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہونے پر ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ تھانہ مصطفی آباد میں جوڈیشل ریسٹ ہاؤسز کے کیئر ٹیکر کی مدعیت میں درج کیا گیا


ویب ڈیسک July 03, 2026

جوڈیشل مجسٹریٹ کے سرکاری رہائش گاہ میں مبینہ طور پر زبردستی داخل ہونے کے معاملے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی اور دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ مصطفی آباد میں جوڈیشل ریسٹ ہاؤسز کے کیئر ٹیکر کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم اور دو جولائی کی درمیانی شب ایس ایچ او ڈیفنس سی اپنے دو اہلکاروں کے ہمراہ زبردستی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جب اپنے بیڈ روم سے باہر آئے تو ایس ایچ او اہلکاروں کے ہمراہ کمرے کے باہر موجود تھا۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دھمکی آمیز لہجے میں جوڈیشل مجسٹریٹ سے ان کا نام پوچھا اور انہیں ایک اعلیٰ پولیس افسر سے بات کرنے کا کہا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعلیٰ افسر سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گھر سے نکل جانے کی ہدایت کی۔