پنجاب بھر میں بارش برسانے والا مون سون سسٹم کب داخل ہوگا؟ پیشگوئی کر دی گئی

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک July 03, 2026

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کے سبب لاہور شہر میں دوپہر کے وقت کہیں کہیں بادل آنے کے باعث ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم 7 جولائی کو پاکستان میں داخل ہوگا جس سے بارشوں کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔