آزاد کشمیر عام انتخابات:آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے 37 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے

پارٹی نے آزاد کشمیر کی 29 نشستوں، مہاجرین جموں کی 5 اور مہاجرین وادی کی 3 نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں


ویب ڈیسک July 04, 2026

آزاد کشمیر عام انتخابات 2026 کے لیے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مجموعی طور پر 37 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

پارٹی نے آزاد کشمیر کی 29 نشستوں، مہاجرین جموں کی 5 اور مہاجرین وادی کی 3 نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔

مسلم کانفرنس نے میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، پونچھ، سدھنوتی، نیلم، مظفرآباد، ہٹیاں بالا اور لیپہ ویلی سمیت مختلف حلقوں کے علاوہ مہاجرین جموں اور مہاجرین وادی کی نشستوں کے لیے بھی امیدوار نامزد کیے ہیں۔

پارٹی کی جانب سے ٹکٹوں کے اجرا کے بعد امیدواروں نے انتخابی مہم کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔