آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں استحکام پاکستان پارٹی نے آج امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے انتخابی بورڈ نے تقریباً 30 حلقوں کے لیے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کریں گے، جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پارٹی رہنما سردار تنویر الیاس بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر اور مہاجرین کی نشستوں سمیت تقریباً 30 حلقوں میں پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی بعض حلقوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد بھی کر سکتی ہے اور اس سلسلے میں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ (ق) سے مختلف نشستوں پر بات چیت جاری ہے۔
پارٹی کی حکمت عملی آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر انتخاب لڑنے کی ہے۔