نارنگ منڈی میں ایم آر لنک کینال کا بند ٹوٹنے سے بریار گاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی

وسیع زرعی رقبہ زیرِ آب آ گیا اور کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔


ویب ڈیسک July 04, 2026

نارنگ منڈی میں ایم آر لنک کینال کا بند ٹوٹنے سے بریار گاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے باعث وسیع زرعی رقبہ زیرِ آب آ گیا اور کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق سیلابی پانی سے رہائشی مکانات کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں، جبکہ مون سون بارشوں اور دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب کے باعث مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ کسانوں نے حکومت پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور محکمہ آبپاشی کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ایم آر لنک کینال کے ٹوٹے ہوئے بند کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ مزید تباہی سے بچا جا سکے۔