کراچی: اینکر مرید عباس اور خضر حیات قتل کیس میں اہم پیشرفت

اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو 9 جولائی 2019 کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا


ویب ڈیسک July 04, 2026

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اینکر مرید عباس اور خضر حیات کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے تقریباً سات سال بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مقدمے کا فیصلہ 9 جولائی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ مقدمے کا مرکزی ملزم عاطف زمان عدالتی تحویل میں جیل میں ہے، جبکہ شریک ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہو گیا تھا اور ٹرائل کورٹ اسے پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو 9 جولائی 2019 کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔