ایران نے فرانس اور برطانیہ کا آبنائے ہرمز سے متعلق بیان مسترد کردیا

آبنائے ہرمز کی حفاظت علاقائی ریاستوں پر منحصر ہے، کاظم غریب آبادی


ویب ڈیسک July 04, 2026

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز غیر علاقائی ریاستوں کے لیے فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر لکھا کہ ایک ذمہ دار طاقت اور آبنائے ہرمز کی سلامتی کے ضامن کے طور پر، ایران اس حساس آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی سرگرمی کے خلاف سب کو خبردار کرتا ہے۔

کاظم غیرب آبادی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب برطانیہ اور فرانس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں ممالک آبی گزرگاہ میں بحری جہازوں کی آزادی کی حمایت کے لیے فوجی مشن کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔

دونوں ممالک کے اس بیان کے جواب میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت علاقائی ریاستوں پر منحصر ہے۔