آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں آویزاں پوسٹرز اور بینرز نے کالعدم کمیٹی کی حقیقت عیاں کر دی ہے۔
آزاد کشمیر میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر کے خلاف غیور کشمیری عوام نے دوٹوک مؤقف اپنا لیا ، جہاں میرپور کی شاہراہوں پر ’کالعدم ایکشن کمیٹی نامنظور‘ کے پوسٹرز عوامی مزاحمت کا کھلا اظہار ہیں۔
آزاد کشمیرمیں کالعدم کمیٹی کیخلاف لگے پوسٹرز نے ریاست میں امن و استحکام کی عوامی خواہش کا ثبوت دیا ہے۔ امن کی تاریخ رکھنے والے آزاد کشمیر کےعوام نے انتشار پھیلانے والے انتشاری ٹولہ کے ایجنڈے کو یکسر رد کر دیا ہے۔
آزاد کشمیر کے عوام نے دو ٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی عنصر کو ریاست کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آزاد جموں و کشمیر کےعوام پہلے بھی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن بیانیہ کو مسترد کر چکے ہیں۔
https://img.express.pk/media/videos/azad_kashmir_poster.mp4