آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ

امیدوار آج شام پانچ بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے


ویب ڈیسک July 04, 2026

آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے۔امیدوار آج شام پانچ بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جولائی کو جاری کی جائے گی، جبکہ 6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی شائع کر دی جائے گی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔