کراچی: ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان راحت میں ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر میں پھنسے ایک لڑکے کو بحفاظت نکال لیا، جس کی شناخت 13 سالہ حزیفہ کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب راولپنڈی مری ایکسپریس وے پر مری کی جانب جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دھنتار پل سے نیچے کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی ایمرجنسی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خواتین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔