افغان رجیم میں سابق سیکورٹی اہلکاروں کیلیے زمین تنگ

گزشتہ ہفتے صوبہ پروان میں سابق افغان فوجی کمانڈر کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیاگیا تھا


ویب ڈیسک July 05, 2026
(فوٹو: فائل)

بدخشاں میں سابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی  کےڈپٹی ہیڈ عبدالجمیل جویا مسلح حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

افغانستان میں سابق سیکیورٹی ملازمین پر تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شدت آگئی ہے۔ معروف افغان جریدہ دی افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق بدخشاں میں سابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی  کےڈپٹی ہیڈ عبدالجمیل جویا مسلح حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ 

https://img.express.pk/media/videos/1511.mp4

سابق سکیورٹی اہلکار پیرکو صوبہ بدخشاں کے علاقے فیزآباد میں قاتلانہ حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ سابق سکیورٹی اہلکار بدخشاں کے مختلف محکموں اور گریٹر بدخشاں اربن سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں خدمات انجام دینے والے بااثر شخصیت تھے۔

افغان جریدے دی کابل ناؤ کے مطابق بدھ کے روز پکتیکا کے ضلع جانی خیل میں مسلح افراد نے سابق حکومت کے پولیس اہلکار محمد عمر کو قتل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے صوبہ پروان میں بھی سابق افغان فوجی کمانڈرحشمت اللہ کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیاگیا تھا۔