مردان چارسدہ روڈ پر گاڑی سے چار کلو گرام آئس اور ہیروئن برآمد

اسلام آباد سے رجسٹرڈ گاڑی پر ایکسائز کے پی نے کامیاب چھاپہ مارا


ویب ڈیسک July 05, 2026

پشاور:

خیبرپختونخوا میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے تحت ایکسائز بیورو آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن مردان اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر مردان چارسدہ روڈ پر کامیاب کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران گاڑی نمبر ’’ACC-887  اسلام آباد‘‘کی تلاشی لینے پر 2 کلوگرام آئس اور 4 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر منشیات کو قبضے میں لے کر واقعے کا مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات کے ناسور میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔