پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے پرواز سے ممنوعہ ویٹرنری انجکشنز کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
اے سی کسٹمز نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فروا بتول نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور بھینسوں کے دودھ کی پیداوار بڑھانے والے ممنوعہ ویٹرنری انجیکشن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے8 ہزار 900 انجیکشن قبضے میں لیے ہیں جو دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز ای کے-612 کی کلیئرنس کے دوران مسافر کے بیگ سے برآمد ہوئے۔
مزید بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے ممنوعہ انجیکشن قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
اے سی کسٹمز نے بتایا کہ ویٹرنری انجکشنز کی مالیت 99 لاکھ روپے بنتی ہے اور مذکورہ انجیکشنز کے استمال کے بعد حاصل ہونے والا دودھ انسانی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے۔