افغان رجیم کے اندرونی خلفشار نے سیکیورٹی کی صورتحال کو بگاڑ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان رجیم جہاں عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی وہاں اہم افغان کمانڈرز کو بھی حفاظت فراہم نہ کر سکی۔
معروف افغان جریدے دی افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ننگرہار کے ضلع چپرحار میں جمعہ کے روزافغان طالبان کے مقامی کمانڈر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
https://img.express.pk/media/videos/114.mp4
افغان طالبان نے کمانڈر کے قتل کے شبہے میں اس کے سگے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے، سرکاری اعلامیے کے مطابق مقتول کمانڈر کی شناخت 'مسافر کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کمانڈر چھٹی گزارنے کے لیے اپنے گھر گیا تھا، جہاں اسے بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔