دنیا بھر فیس بُک سروس کو بندش کا سامنا ہے جسکی وجہ سے صارفین کو سوشل ویب سائٹ تک رسائی میں مشکل کا سامنا ہورہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین نے فیس بُک اکاؤنٹ تک رسائی اور پلیٹ فارم کی اہم خصوصیات کو متاثر کرنے والے اچانک تکنیکی مسائل کی اطلاع دی ہے۔
میٹا نے ابھی تک اس بندش کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی ہے۔ یہ تکنیکی خرابی اتوار کو اچانک رونما ہوئی جس کی وجہ سے فیس بک صارفین اکاؤنٹس تک رسائی یا پلیٹ فارم کے بنیادی فیچرز کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
صارفین نے ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے لاگ ان کی ناکام کوششوں کے ساتھ ساتھ سست یا غیر دستیاب نیوز فیڈ اپ ڈیٹس سمیت مسائل کی بھی اطلاع دی۔
کچھ صارفین کو لنک کردہ میسنجر سروس کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے یا پیغامات بھیجنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بہت سے متاثرہ صارفین اس خلل کی اطلاع دینے اور اپنے پوسٹوں کو اپلوڈ کرنے کے لیے متبادل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس کا استعمال کررہے ہیں۔