لاہور میں شدید گرمی اور حبس، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے


ویب ڈیسک July 30, 2026

لاہور:

لاہور میں صبح سے سورج نے اپنا جلوہ دکھانا شروع کر دیا ہے جس کے سبب گرمی کی شدت کا احساس ہو رہا ہے۔

 بارشوں میں وقفے کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے باعث لاہور میں آج دوپہر اور شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے۔

مون سون کی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لاہور میں ایم ڈی واسا کی ہدایت پر مون سون کی بارشوں کے شروع ہوتے ہی تمام آپریشنل اسٹاف نکاس اب کے لیے شاہراہوں پر موجود رہیں گے۔