غوثیہ کالونی میں مکان سے نوجوان کی گلے میں پھندالگی لاش برآمد

پولیس نے واقعے کو خودکشی قراردیکرواقعے کی تفتیش شروع کردی۔


ویب ڈیسک July 30, 2026

غوثیہ کالونی سینٹرل جیل کے عقب میں واقع مکان سے نوجوان کی گلے میں پھندالگی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن تھانے کے علاقےغوثیہ کالونی سینٹرل جیل کےعقب میں واقع مکان نمبراے نائن سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

متوفی نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ حماد ولد محمد مشتاق کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او نیو ٹاؤن گل حسن کلہوڑو نے بتایا کہ متوفی نوجوان اپنے بھائیوں کے ساتھ سبزی کا کام کرتا تھا۔

متوفی نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کی ہے، فوری طور پر وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا ہےاس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  پولیس نے واقعے کو خودکشی قراردیکرواقعے کی تفتیش شروع کردی۔