دبئی کے وائرل روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے ’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی

روبوٹ کو ایس ایس لوتاہ گروپ نے تیار کیا ہے


ویب ڈیسک August 04, 2026

دبئی میں اپنی دلچسپ ویڈیوز کے باعث شہرت حاصل کرنے والے ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کر کے صارفین کو حیران کر دیا۔

روبوٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کا اعلان ہوا اور ساتھ ہی تقریب کی چند تصاویر شیئر کی گئیں۔

یہ واضح رہے کہ یہ حقیقی قانونی یا مذہبی شادی نہیں بلکہ روبوٹ کو چلانے والی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا سوشل میڈیا کانٹنٹ ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

بو سنیدہ‘ کون ہے؟

روبوٹ کو ایس ایس لوتاہ گروپ نے تیار کیا ہے۔ یہ دراصل ’یونٹری جی 1‘ ہیومنائڈ روبوٹ ہے، جسے تحقیق اور تعلیم کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اماراتی ثقافت، روایات اور مختلف عوامی تقریبات میں شرکت کی ویڈیوز کے باعث اس روبوٹ نے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔