خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کے لیے مختص مراعات و استحقاق ایکٹ 2026 میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں بلیو پاسپورٹ کی شق بھی واپس لے لی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں ہوا جہاں خیبرپختونخوا اسمبلی نے استحقاق اور مراعات کے قانون میں ترمیمی بل تیار کرلیا، نئی ترامیم میں تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق واپس لے لی گئی اور پاسپورٹ کی شرط رکن اسمبلی کی مدت تک رہے گی۔
نئی ترامیم کے تحت رکن اسمبلی کو اسلحہ لائسنس کی تعداد واپس کم کرکے 4 کردی گئی ہے، نئی ترامیم میں صحافیوں کے لیے جرمانہ اور سزا بھی کم کردی گئی۔
خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہری پور اور ایبٹ آباد کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی اور یہ قرارداد صوبائی وزیر اکبر ایوب نے پیش کی۔
صوبائی وزیر اکبر ایوب نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ہری پور اور ایبٹ آباد کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز آئی ہے، ہری پور اور ایبٹ آباد خیبرپختونخوا کا اٹوٹ انگ ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سیاسی و معاشی طور پر اور قدرتی وسائل پر خیبرپختونخوا کا حق ہے، اس صوبے میں قدرتی وسائل کا حق خیبر پختونخوا کا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا، اسمبلی نے اراکین اسمبلی کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کر دی، سرکاری (بلیو) پاسپورٹ صرف رکن اسمبلی کی مدت رکنیت تک کارآمد ہوگا۔
صوبائی اسمبلی نے اراکین اسمبلی کے لیے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد دوبارہ چار مقرر کر دی گئی۔
ترمیمی بل کے تحت صحافیوں کے لیے جرمانے اور سزاؤں میں بھی کمی کر دی گئی ہے اور اسی طرح فرسٹ شیڈول میں موجود متنازع شقوں میں بھی ترامیم منظور کر لی گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے مراعات و استحقاق ایکٹ 2026 میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کر لیں، جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 10 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔