پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کے جشن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
یومِ آزادی اپنے بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے عظیم سفر کو یاد کرنے کا دن ہے۔ اس خاص اور اہم موقع پر پوری قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام اور تجدیدِ عہد پیش کر رہی ہے۔
پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر نوجوانوں نےاپنےجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال یومِ آزادی پر ہمارے چہرے بے مقصد نہیں چمکتے،ہم آزاد زمین کی آزاد فضاؤں میں پاکستان کا پرچم فخر سے لہراتے ہیں۔
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے اسلاف کوجن کی لازوال قربانیوں نے ہمیں آزاد اور روشن پاکستان عطا کیا ہے۔ ہمیں پاکستان ملا، ہم اسی عظیم جذبے کے وارث ہیں، اسی لیے ہم صرف آزادی نہیں مناتے بلکہ اسے آگے بھی بڑھاتے ہیں۔
یوم آزادی کی مناسبت سے نوجوانوں نے مشکل جتنی بھی بازی ہو، ہر جیت کے سر کا تاج ہیں ہم،ہم پاکستان کا کل بھی ہیں اور اس دھرتی کا آج بھی ہیں۔
قربانیوں کی یہ میراث سنبھالے نوجوان نسل پاکستان کو مزید مضبوط اور روشن بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔