انڈونیشیا کے ساحلی علاقے کے قریب 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 58 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی تقریباً 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی، تاہم تقریباً 3 گھنٹے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔
آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ سمندر میں آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا دیگر علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔
دوسری جانب اسپین کے جنوبی شہر غرناطہ میں ہفتے کی علی الصبح 5 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے باعث مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔