مودی کی میڈیا پالیسی آزاد صحافت پر کاری ضرب بن گئی

مودی کے نام نہاد جمہوری اقتدار نے بھارتی میڈیا سے حکومت سے سوال کرنے کا حق چھین لیا


ویب ڈیسک August 16, 2026

مودی کی میڈیا پالیسی آزاد صحافت پر کاری ضرب بن گئی، بی جے پی کے اقدامات پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

مودی کے نام نہاد جمہوری اقتدار نے بھارتی میڈیا سے حکومت سے سوال کرنے کا حق چھین لیا، سوشل میڈیا پروپیگنڈا میں مصروف مودی کی توجہ عوامی فلاح کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مودی حکومت میں بھارت میں سینسرشپ نے انتہائی سنگین صورت اختیار کرلی ہے۔ بھارتی شہریوں سے خوفزدہ مودی حکومت نے سیکشن 69 اے کے تحت اختلافی آوازوں کو دبانے کے باقاعدہ اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ دی وائر کے مطابق مودی حکومت کے خود ساختہ اختیارات بھارتی آئین میں دی گئی آزادی اظہار اور آزاد صحافت پر کھلا وار ہیں۔

بھارتی صحافی پوجا پرسنّا کا کہنا ہے کہ رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کے مطابق بھارت میں خبروں پر اعتماد صرف 39 فیصد رہ گیا جبکہ 52 فیصد لوگ خبروں سے گریز کرتے ہیں۔ دی وائر کے مطابق مودی حکومت کی پالیسیوں سے بھارت میں آزادی صحافت ہر سطح پر مسلسل متاثر ہورہی ہے۔

سی این این ساؤتھ ایشیا کی رپورٹر ریا مغل کے مطابق مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں میڈیا کی آزادی محدود ہوکر زوال کا شکار ہوتی جارہی ہے۔