شعیب اختر کو بالی ووڈ میں اداکاری کی آفر ہوئی تھی، کرکٹر نے انکار کیوں کیا؟

شعیب اختر نے تفصیل سے اس فیصلے کی وجہ بتائی۔


ویب ڈیسک August 27, 2026

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے فلمی دنیا میں قدم نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

شعیب اختر نے تابش ہاشمی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت میں انہوں نے اداکاری کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا تھا اور انہیں عمران ہاشمی کی مشہور فلم ’گینگسٹر‘ میں بھی ایک کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھی انہیں ذاتی طور پر ایک فلم کی پیشکش کی تھی۔ کئی فلم سازوں کا خیال تھا کہ وہ فلموں میں ولن کا کردار باآسانی ادا کر سکتے ہیں۔

شعیب اختر نے بتایا کہ اداکاری میں دلچسپی کے باوجود انہیں جلد اندازہ ہو گیا تھا کہ کرکٹ اور فلمی کیریئر کو ایک ساتھ جاری رکھنا آسان نہیں ہو گا۔ اس ہی لیے انہوں نے کرکٹ کو مکمل توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔