لارڈز ٹیسٹ: گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس مزید تاخیر کا شکار

کپتان بابر اعظم کیلیے سعود شکیل یا سلمان علی آغا میں سے کسی کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے


سلیم خالق August 27, 2026

لندن میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کا ٹاس مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بارش رک چکی ہے جس کے بعد پچ پر سے کورز ہٹادیے گئے ہیں۔

امپائرز نے ابتدائی طور پر پچ کا جائزہ لینے کے بعد 11 بج کر 30 منٹ پر ٹاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

اب ٹاس 12 بجے ہوگا جبکہ کھیل کا آغاز 12 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔

لندن میں دن بھر کیلیے خراب موسم کی پیشگوئی سامنے آ چکی، البتہ منتظمین کو امید ہے کہ پہلے دن کھیل ہوسکے گا۔

ایک دن قبل تک پچ پر گھاس تھی اس لیے ٹیم مینجمنٹ چار پیسرز یا پھر تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنے پر غور کر رہی تھی، اب پچ دیکھنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

امام الحق اور اذان اویس پر مشتمل اوپننگ پیئر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کپتان بابر اعظم کیلیے سعود شکیل یا سلمان علی آغا میں سے کسی کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے۔