انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد: کشمیر مظاہرے کے مقدمے میں 59 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک August 29, 2026

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں کشمیر کے حوالے سے مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں پولیس نے 59 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج جواد عباس نے کیس کی سماعت کی، پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔

عدالت نے 59 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ سینیٹر مشتاق سمیت 37 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج دلائل نہ ہوسکے۔

عدالت نے تمام 96 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کی جانب سے تھانہ شالیمار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔