وفاق کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں کا ایک اور بڑا سکینڈل 

بڑے سانحہ کا شکار ہونے والا سب سے بڑا ہسپتال پمز بھی عملے کی کمی کا شکار ہے


ویب ڈیسک August 30, 2026

سات وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں 2108 ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی سامنے آئی ہے. 

تفصیلات کے مطابق ان ہسپتالوں کی منظور شدہ آسامیاں 5602 ہیں جبکہ 3494 ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کام کررہا ہے. پمز سمیت کسی ہسپتال میں عملہ ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہی پورا نہیں ۔

بڑے سانحہ کا شکار ہونے والا سب سے بڑا ہسپتال پمز بھی عملے کی کمی کا شکار ہے. پمز کی منظور شدہ آسامیاں 2453 ہیں جبکہ صرف 1419 ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہیں۔

پمز میں 1034 طبی عملے کے افراد کی کمی ہے. پولی کلینک ہسپتال میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی آسامیاں 1132 ہیں. اس وقت 893 افراد کا طبی عملہ موجود 239 آسامیاں خالی ہیں.

نیرم میں طبی عملے کی منظور شدہ تعداد 161 جبکہ 132 کا عملہ کام کررہا ہے 29 کی کمی۔ شیخ زید ہسپتال لاہور میں طبی عملے کی آسامیاں 1216 اس وقت 793 کام کررہے ہیں.

شیخ زید ہسپتال میں 423 افراد کی کمی جبکہ وفاقی جنرل ہسپتال اسلام آباد میں بھی 47 افراد کے طبی عملے کی کمی ہے. وفاقی جنرل ہسپتال میں منظور آسامیاں 212 جبکہ اس وقت 165 کا طبی عملہ موجود ہے. 

ضلعی محکمہ صحت کی 125 آسامیاں اور وفاقی حکومت کے ٹی بی مرکز راولپنڈی میں بھی 11 آسامیاں خالی ہیں.