اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں روک دی گئیں

اسلامیہ کالج کے ڈائریکٹر فنانس نے صوبائی محتسب کے احکامات پر تنخواہوں کی بندش کا مراسلہ جاری کردیا


ویب ڈیسک September 10, 2026

پشاورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں صوبائی محتسب نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے دو اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

اسلامیہ کالج کے ڈائریکٹر فنانس نے صوبائی محتسب کے احکامات پر تنخواہوں کی بندش کا مراسلہ جاری کردیا۔

صوبائی محتسب کے حکم پر وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں روک دی گئیں، جبکہ دونوں افسران کو توہینِ حکم کے معاملے میں اظہارِ وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ محتسب کے سامنے پیش نہ ہونے پر دونوں افسران کی تنخواہیں منسلک کرنے کا حکم دیا گیا۔

صوبائی محتسب نے دونوں افسران کو 10 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔