گوادر ایئرپورٹ ہفتے میں 3 دن بند رہے گا، نئے اوقات جاری

دیگر دنوں میں مخصوص اوقات کے دوران پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا


ویب ڈیسک September 19, 2026
ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل اور آپریشنل ہونے کا امکان ہے، (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

گوادر ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر ایئرپورٹ بدھ، جمعہ اور ہفتے کو بند رہے گا، جبکہ دیگر دنوں میں مخصوص اوقات کے دوران پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔

نئے اوقات کار کے مطابق گوادر ایئرپورٹ پیر اور جمعرات کو دوپہر 2 بج کر 15 منٹ سے شام 4 بج کر 45 منٹ تک کھلا رہے گا۔

گوادر ایئرپورٹ منگل کو صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 9 بج کر 30 منٹ تک اور دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے 2 بج کر 15 منٹ تک آپریشنل رہے گا۔

اسی طرح اتوار کے روز گوادر ایئرپورٹ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلا رہے گا۔ ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار 30 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

مقررہ اوقات کار کے علاوہ گوادر ایئرپورٹ سے پرواز کے خواہشمند سول یا فوجی طیاروں کو 24 گھنٹے قبل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اطلاع دینا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق غیر شیڈولڈ سول اور نان سول طیاروں کے آپریشنز میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی پیشگی اطلاع دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔