مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک September 24, 2026

مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبد الرحیم عبداللہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور مالدیپ کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مالدیپ کے اسپیکر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، عبد الرحیم عبداللہ نے دوطرفہ روابط مزید گہرے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔