نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی بروقت کارروائی سے قیمتی جان بچ گئی

ٹیم نے جدید ٹریسنگ اور نادرا کی مدد سے ملزم کی شناخت شایان علی اور لوکیشن بہاولپور ٹریس کی


ویب ڈیسک September 24, 2026

ایف بی آئی کی جانب سے مشکوک اے آئی یوزر کو فلیگ کیا گیا جو جان لیوا مواد پر ریسرچ کر رہا تھا جسکا الرٹ وزارت خارجہ کے ذریعے این سی سی آئی اے تک پہنچا.

این سی سی آئی اے لاہور سرکل نے فوری انکوائری درج کی اور ٹیم نے جدید ٹریسنگ اور نادرا کی مدد سے ملزم کی شناخت شایان علی اور لوکیشن بہاولپور ٹریس کی.

افسران بالا کی ہدایت پر سرچ وارنٹ کے ساتھ چھاپہ مارا گیا، ملزم کو حراست میں لے کر موبائل فون اور مشتبہ خطرناک کیمیکلز برآمد کر لیے گئے،ڈیوائس سے متعلقہ اے آئی ایپلی کیشن کے شواہد بھی مل گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بروقت اطلاع، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ کارروائی نے بڑا سانحہ ہونے سے بچا لیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے کسی بھی سائبر جرم کی اطلاع 1799 پر دیں یا قریبی سرکل رپورٹ درج کروائیں.