لاہور:
پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے تیاریوں کا سلسلہ تیز کردیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لاہور تنظیم سے ملاقات کرکے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم ٹاسک دے دیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 4 اکتوبر کو لاہور سمیت 10 اضلاع کے کارکن شہر میں متحرک رہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے تنظیمی عہدیدار، ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز خیبرپختونخوا پہنچیں۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کو متحرک رکھنے اور ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کو بھی کارکنوں کے ہمراہ پشاور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔