پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


ضیغم نقوی October 07, 2026
فوٹو: اے آئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کر کے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے مقرر کردی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔