خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے سعودی عرب کے ایئر پورٹس کو نشانہ بنایا جارہا ہے


ویب ڈیسک October 13, 2026
حوثیوں کے ایئرپورٹس پر حملے کے بعد ریاض کی پروازیں منسوخ؛ (فوٹو: فائل)

لاہور:

سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318، ایس وی 743 اور آر ایکس 676 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 725 جبکہ لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز جی نائن 855 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔