قومی اسمبلی اجلاس کا ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت جاری ہے جس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
قومی اسمبلی نے تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی، تحریک وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔
پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات دونوں ایوانوں کے ممبران پر مشتمل ہوگی، پارلیمانی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی متناسب نمائندگی ہوگی، کمیٹی انتخابی اصلاحات پر اپنی تجاویز اور سفارشات تیار کرے گی۔
وقفہ سوالات کے دوران منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے گئے، گزشتہ تین سال کے دوران اسلام آباد میں اسلام آباد پولیس نے 4277ملزنان گرفتار کئے۔
منشیات کے 4 ہزار مقدمات درج کئے گئے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ تین کے دوران 19من چرس ،25من ہیروئن 7کلو افیون قبضے میں لی، گزشتہ تین سال میں 34ہزار شراب کی بوتلیں قبضے میں لی گئیں، اسلام آباد پولیس نے 9 من آئس برآمد کی گئی۔
قومی اسمبلی اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردی گئی۔