مریم نواز کا لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور بڑا تحفہ

اربن ری جنریشن کے تحت لاہور ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک October 16, 2026

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے شہریوں کو ایک اور تحفہ دے دیا۔

ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے بعد آزادی اسکوائر پر رنگا رنگ ڈانسنگ فاﺅنٹین نصب کر دیا، جس کی ویڈیو ایل ڈی اے نے جاری کر دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق دیدہ زیب اور رنگا رنگ ڈانسنگ فاونٹین سے آزادی اسکوائر کو ایک نئی شکل ملی ہے۔ اربن ری جنریشن کے تحت لاہور ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔

طاہر فاروق کے مطابق ریلوے کے ذریعے لاہور آنے والے شہریوں کو لاہور کی ایک نئی اور خوبصورت شکل نظر آتی ہے۔ ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطرف کی خوبصورت اور نئی شکل سے شہری منظر نامہ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں ترقیاتی کاموں سے علاقے کا فساڈ بہتر ، ڈسٹ فری اور ماحول دوست ہوا ہے۔ پورے علاقے کی اپ گریڈیشن سے گندگی، ماحولیاتی آلودگی اور تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے۔