بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ  نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جاری

بلوچستان میں خواتین و نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے


ویب ڈیسک October 20, 2026

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جاری ہے۔

بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پروگرام کے تحت صوبے میں ترقی اور روزگار کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 32 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت قائم کردہ آئی ٹی حب سینٹرز میں 8 ہزار طلبہ و طالبات کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ بلوچستان حکومت صوبے میں روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کی تربیت اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔

https://img.express.pk/media/videos/balochistan_youth_employment.mp4