اسلام آباد: 12سالہ بچی کو بلیک میل اور نازیبا تصاویر شیئر کرنے والے2 ملزمان کو 10 10 سال قید کی سزا

عدالت نے ملزمان کو 20 لاکھ جرمانہ کی سزا بھی دی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کا فیصلہ سنایا


ویب ڈیسک October 22, 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 12 سال کی بچی کو بلیک میل اور نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کو مجموعی طور پر 10 10 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزمان کو 20 لاکھ جرمانہ کی سزا بھی دی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

ملزمان کو سیکشن 22 کے تحت 7،7 سال اور 10 سال جرمانہ کی سزا کا حکم دیا گیا،  سیکشن 24 کے تحت دونوں ملزمان کو 3،3 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا گیا۔

کم سن بچی کے والد کی مدعیت میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔