لاہور میں کوڑے دان سے نومولود بچی زندہ برآمد

بچی کی حالت ٹھیک ہے اور ایڈوانس کیئر کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام


ویب ڈیسک October 22, 2026

لاہور:

قربان لائن ریلوے پھاٹک کے قریب کوڑے دان سے نو مولود بچی زندہ برآمد کرلی گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نو مولود زندہ بچی کوڑے دان سے ملی، نومولود بچی کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچی کی حالت ٹھیک ہے اور ایڈوانس کیئر کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔