اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے کسٹمز نوٹیفکیشن ایس آر او 693(I)/2006 میں ترمیم کرتے ہوئے نئے پی سی ٹی کوڈز شامل کر دیے۔
وزارت خزانہ کے ریونیو ڈویژن نے ایس آر او 1898(I)/2026 جاری کیا ہے۔ اس کے تحت ہیوی کمرشل گاڑیوں کے ریڈیل ٹائروں کے لیے پی سی ٹی کوڈ 4011.2091 اور دیگر ٹائروں کے لیے 4011.2099 مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح موٹر سائیکلوں کے مختلف پرزہ جات کے لیے پی سی ٹی کوڈ 8714.1090 شامل کیا گیا ہے، جس میں نمبر پلیٹ، بریکٹ، سائیڈ ریفلیکٹرز، دائیں اور بائیں سائیڈ پلیٹس، فرنٹ ڈیکوریٹو کنکشن پارٹ، فٹ پلیٹ، وہیل اسمبلی اور ونڈ اسکرین کے پرزہ جات شامل ہیں۔ سیٹ باکس، ٹول باکس اور سینٹر کورز بھی اس کوڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 18(5) کے تحت نوٹیفکیشن میں ترمیم کی ہے۔