کراچی:
گلشنِ اقبال بلاک سیون میں کمسن بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش کی گئی جس پر واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال بلاک 7 میں ٹیوشن سے واپس آنے والے بچوں کے قریب مشتبہ گاڑی رکی، گاڑی سے اتر کر ایک شخص تیزی سے بچوں کی جانب دوڑا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص نے بچوں کے قریب جانے کی کوشش، بچے بھاگ کر سوسائٹی کے دروازے سے اندر چلے گئے جس پر مشبہ شخص واپس بھاگ کر گاڑی میں سوار ہوگیا۔
https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-10-22%20at%203-38-43%20PM.mp4
پولیس حکام کے مطابق خوش قسمتی سے تمام بچے محفوظ رہے، کوئی بچہ اغوا نہیں ہوا، یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، یہ بچے مدرسے کے چوکیدار کے بچے ہیں ان کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے۔
https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-10-22%20at%203-43-14%20PM.mp4
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ فیملی کی جانب سے گلشنِ اقبال تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔