وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علماء اسلام کی قومی اسمبلی میں خاتون کی مخصوص نشست کی نامزدگی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 29 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس علی باقر نجفی دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے۔
وفاقی آئینی عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، جمعیت علماء اسلام نے صدف یاسمین کو مخصوص نشست کیلئے نامزد کیا تھا۔
صدف یاسمین کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر حنا بی بی نے رکن منتخب ہونا تھا، الیکشن کمیشن نے حنا بی بی کے بجائے صدف احسان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جمعیت علماء اسلام نے صدف احسان کا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا ہے۔