مریدکے: 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بچے کو بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی


ویب ڈیسک October 25, 2026
فوٹو: فائل

پنجاب کے ضلع مرید کے چک سنتا میں 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والا  ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ بدفعلی کے واقعے پر تھانہ صدر مرید کے پولیس نے ملزم جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بچے کو بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی۔  ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا ہے کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔