خیبر؛ خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

دوہرے قتل کی وجوہات اور ملزمان کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 25, 2026

پشاور:

خیبر میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، جن کی لاشیں لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین لنڈی کوتل کے علاقہ چینگی خیل کے رہائشی ہیں۔

مقتولین کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، دوہرے قتل کی وجوہات اور ملزمان کا تعین کیا جا رہا ہے۔