کولمبیا کی گلوکارہ نے اسٹیج پر اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا، ویڈیو وائرل

گلوکارہ کے اس اقدام کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی


ویب ڈیسک October 26, 2026

کولمبیا کی معروف ریپر چیلو ہوپ نے میوزک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روند کر فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں 24 اور 25 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ’ہپ ہاپ ال پارکے‘ میوزک فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔

گلوکارہ اپنے نئے البم ’اناٹومیا‘ کا ایک گانا پیش کر رہی تھیں کہ پرفارمنس کے اختتام پر انہوں نے اسٹیج پر موجود اسرائیلی پرچم کو پاؤں تلے روند ڈالا۔

گلوکارہ کے اس اقدام کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر بحث چھڑ گئی۔