رشمیکا مندانا نے شوہر پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی

دونوں اداکار رواں سال 26 فروری کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


ویب ڈیسک October 26, 2026

بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے شوہر وجے دیوراکونڈا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو سخت جواب دے دیا۔

دونوں اداکاروں نے حال ہی میں پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی جہاں وجے نے انکشاف کیا کہ رشمیکا نے انہیں شادی کے لیے تقریباً 100 مرتبہ کہا تھا۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وجے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بعض نے انہیں ’ریڈ فلیگ‘ قرار دیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تنقید بڑھنے پر رشمیکا نے سوشل میڈیا پر طویل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے خاندان کو جانے بغیر اس پر تنقید کرنا فری اسپیچ نہیں بلکہ اس کی آڑ میں ہراسانی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر سے محبت ہے اور شادی کے لیے بار بار اظہارِ خواہش کرنے میں کوئی برائی نہیں۔

ان کے مطابق وجے کو شادی کے عملی معاملات پر سوچنے کے لیے وقت چاہیے تھا، جس سے ان کی محبت متاثر نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار رواں سال 26 فروری کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔