آزاد جموں وکشمیر کے نے فسادی جتھے کوآئینہ دکھادیا،گمراہ کن بیانیہ مسترد

عوام اس فسادی جتھے کی حقیقت پہچان چکے ہیں، اسی لیے کشمیر بھرمیں اس کی ہرکال مسترد کی گئی ، شہری


ویب ڈیسک October 28, 2026

آزاد جموں وکشمیر کے باشعورعوام نے فسادی جتھے کوآئینہ دکھاتے ہوئے گمراہ کن بیانیہ مسترد کردیا۔

آزاد جموں وکشمیرکےعوام نے فسادی جتھے کے اشتعال انگیزپراپیگنڈا کو کشمیریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش قراردیدیا۔

مظفر آباد، میرپور، بھمبر، کوٹلی اور نیلم ویلی کے عوام نے فسادی جتھے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ فسادی جتھہ راولاکوٹ میں چند لوگوں کو بہکا کر بیرون ملک بیٹھے اپنے آقاؤں کے اشاروں پر کام کررہا ہے۔

شہریوں کے مطابق عوامی حقوق کا جھانسہ دے کرعوام کو بے وقوف بنانے والے اس فسادی جتھے کو بھارت کی حمایت حاصل ہے۔ آزاد جموں و کشمیرکے عوام سیاسی طورپر باشعور ہیں اس لئے وہ جمہوری عمل کے ساتھ ہیں۔

شہری نے کہا کہ عوام اس فسادی جتھے کی حقیقت پہچان چکے ہیں، اسی لیے کشمیر بھرمیں اس کی ہرکال مسترد کی گئی ہے۔ یہ عناصر آزاد کشمیر اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔