امریکا پاکستان کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنتے نہیں دیکھ سکتا، مارکو روبیو

افغان طالبان نے اپنی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے، امریکی وزیر دفاع


ویب ڈیسک November 01, 2026
فوٹو: فائل

امریکا نے افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کے تحفظات کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دہشتگرد حملوں کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جس کے جواب میں پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ ان کے بیان کو دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کے سیکیورٹی خدشات اور مؤقف کی امریکی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔