پستول رکھنے سے منع کرنے پر جھگڑا، چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا


ویب ڈیسک November 03, 2026
فوٹو: فائل

بھکر:

پنجاب کے ضلع بھکر میں پستول رکھنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران سگے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

واقعہ تحصیل کلور کوٹ کے علاقے ہیتو میں پیش آیا، جہاں پستول رکھنے سے منع کرنے پر دو سگے بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور تلخ کلامی کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی سینے میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال کلورکوٹ منتقل کیا۔

افسوسناک واقعے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا بڑا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔