ویرات کوہلی کے پاس سچن ٹنڈولکر کے تین بڑے ریکارڈز توڑنے کا سنہری موقع

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی


اسپورٹس ڈیسک November 03, 2026

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے تین اہم بیٹنگ ریکارڈز اپنے نام کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی جس کے دوران کوہلی کے پاس کئی انفرادی سنگ میل عبور کرنے کا موقع ہوگا۔

لسٹ اے سنچریز:

پہلا ریکارڈ لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ہے۔ کوہلی اور ٹنڈولکر دونوں اب تک 60، 60 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ایک اور تھری فیگر اننگز کوہلی کو اس فہرست میں ٹاپ پر پہنچا دے گی۔

ون ڈے انٹرنیشنل رنز:

دوسرا ہدف ون ڈے رنز کے تعاقب میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ہے۔ کوہلی اب تک 8 ہزار 667 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ٹنڈولکر کے 8 ہزار 720 رنز ہیں۔

انہیں سابق عظیم بیٹر سے آگے نکلنے کے لیے مزید 54 رنز درکار ہیں۔

سینا (سی ای این اے) ممالک کے خلاف نصف سنچریز:

تیسرے ریکارڈ میں سینا (سی ای این اے) ممالک یعنی جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز شامل ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے 133، 133 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کوہلی کے لیے تاریخ رقم کرنے کا اہم موقع ثابت ہوسکتی ہے۔